ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں مزید 26 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر 222 روپے 67 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 1.03 روپے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی اضافے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 229.50 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 50 پیسے اضافے کے بعد 222.41 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔