Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2022 01:06pm

ایلون مسک کی خرمستیوں سے پریشان ٹوئٹر صارفین کے لیے متبادل پلیٹ فارم

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نئے مالک اوردنیا کی امیرترین شخصیت مانے جانے والے ایلون مسک کے نت نئے آئیڈیاز نے صارفین کو مشکل میں ڈال رکھا ہے لیکن سیکیورٹی فیچرزسے پریشان افراد کے لیے ٹوئٹرٹو فیکٹرآتھینٹیکیشن کا جائزہ لینا اوراسے تبدیل کرنا ایک اچھا خیال ہوسکتا ہے۔

ٹوئٹرکو اس کے ایس ایم ایس ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن فیچر (2FA) کے ساتھ گزشتہ ہفتے کے اختتام سے سے مسائل کا سامنا ہے۔

خبررساں ایجنسیوں کے مطابق کئی ٹوئٹرصارفین نے ایپ کے SMS 2FA فیچرکے ٹھیک سے کام نہ کرنے کی وجہ سے اپنے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے میں مشکلات کی شکایت کی۔

بعض کا کہنا کہ انہیں کوڈ موصول ہی نہیں ہورہا یا یہ کئی گھنٹوں کے بعد ظاہرہوتا ہے۔

اس کے بغیروہ اپنے اکاؤنٹس میں لاگ ان کرنے یا اکاؤنٹ کی مخصوص خصوصیات تک رسائی حاصل کرنے سے قاصرہیں لیکن یہ بھی کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ٹوئٹر پہلے بھی اس سے دوچارہے، خاص بات یہ ہے کہ یہ سب ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب مائئیکرو بلاگنگ سائٹ ایلون مسک کے کنٹرول کے بعد جدوجہد کررہی ہے۔

اگر آپ کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے اور خدشہ ہے کہ ایسا دوبارہ ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں آپ اپنے اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہوسکتے ہیں، تو آپ کے پاس ایک اورآپشن ہے : اپنا Twitter 2FA تبدیل کرنا۔

اب یہ جان لیجئے کہ ایسا کیے کیا جاسکتا ہے:

ڈیسک ٹاپ کے لیے

مرحلہ 1: ہوم پیج سے، ”سلیکٹ مور“ کاانتخاب کریں

مرحلہ 2: سیٹنگز اور سپورٹ > سیٹنگز اور پرائیویسی کا انتخاب کریں۔

مرحلہ 3: سیکیورٹی اور اکاؤنٹ ایکسس > سیکیورٹی کو منتخب کریں۔

مرحلہ 4: ٹو فیکٹرآتھینٹیکیشن کے ہیڈر کے نیچے، ٹو فیکٹرآتھینٹیکیشن کا انتخاب کریں۔

مرحلہ 5: اگر آپ نے اسے فعال کیا ہے تو ٹیکسٹ میسج آپشن کو ’ڈی سلیکٹ‘ کریں۔۔۔ پھر باقی دوآپشنز ’آتھینٹیکیشن ایپ‘ اور ’سیکیورٹی کی‘ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں: پھر اپنا نیا طریقہ ترتیب دینے کے لیے آن اسکرین ہدایات پر عمل کریں۔

موبائل کے لیے

مرحلہ 1: مین مینو کھولیں اور سیٹنگز اور سپورٹ > سیٹنگز اور پرائیویسی کو منتخب کریں۔

مرحلہ 2: سیکیورٹی اور اکاؤنٹ ایکسز کا انتخاب کریں۔

مرحلہ 3: سیکیورٹی منتخب کریں،

مرحلہ 4: ٹو فیکٹر آتھینٹیکیشن کو منتخب کریں۔

مرحلہ 5: اگر ٹیکسٹ میسج آپشن آن کیا گیا ہو تو اسے ٹوگل کریں۔ پھربقیہ دوآپشنز ’آتھینٹیکیشن ایپ‘ اور ’سیکیورٹی کی‘ میں سے کسی ایک پر ٹوگل کریں ۔۔ سیٹ اپ مکمل کرنے کے لیے اب آن اسکرین ہدایات پرعمل کریں ۔

Read Comments