ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں پیسے اضافے کے بعد ڈالر222 روپے 41 پیسے بلند سطح پر بند ہوا ہے۔
رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.65 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 22 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 221.91 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔