Aaj Logo

شائع 16 نومبر 2022 03:27pm

عمران خان حملہ کیس: جے آئی ٹی پر سوالات کھڑے ہوگئے

وزیرآباد میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پرسوالات کھڑے ہوگئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی میں انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں کو شامل کئے بغیر ہی نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

جے آئی ٹی میں 1997 کے سیکشن کے تحت انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں، تاہم کیس کی تحقیقات کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں صرف پولیس افسران شامل ہیں۔

جے آئی ٹی میں اگرانٹیلی جنس نمائندے شامل نہ ہوں تو اسے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ اس صورت میں یہ پولیس کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کہلائے گی۔

Read Comments