Aaj Logo

شائع 16 نومبر 2022 01:03pm

پی ٹی آئی احتجاج، دھرنا: لاہور ہائیکورٹ نے ضلع انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پی ٹی آئی احتجاج اور دھرنوں پرضلع انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں سماعت کی۔

عدالت نے سی پی او راولپنڈی پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کمشنر راولپنڈی کہاں ہیں کیا ان کو معاملے کی حساسیت کا اندازہ نہیں کمشنر سے کہیں اگلی سماعت پرعدالت میں پیش ہوں۔

عدالت نے ڈی جی آئی بی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ اورآئی جی موٹروے سے رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ رپورٹ میں بتائیں کہ احتجاجی دھرنوں کے باعث کیا صورت حال رہی اور مستقبل میں عوام کوکسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔ ڈپٹی کمشنرعدالت کو یقین دلائیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

Read Comments