Aaj Logo

شائع 16 نومبر 2022 10:56am

جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں، جو لانا چاہتے ہیں وہ آنہیں سکتا، شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں،جو لانا چاہتے ہیں وہ آنہیں سکتا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ رضیہ بٹ کا ناول لندن فسانہ ہے، جہاں علاج بہانہ ہے، حکومت کو نہ سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی،سیاسی ہتھیار پھینکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ بیس اکیس نومبر تک راولپنڈی آسکتا ہے، جمعہ دوپہر تین بجے لال حویلی پریس کانفرنس کرونگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نااہل کچھ ڈلیور نہیں کرسکی، سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتہائی اہم تعیناتی پرہیجان برپا کردیا ہے، لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورت کر رہے ہیں، پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی ساری دنیامیں پاکستان کا مذاق اُڑ رہا ہے اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری آگئی ہے۔

Read Comments