کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کے قتل کے مقدمے میں گرفتار 33 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرکے چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے تمام گرفتار 35 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا مقدمے میں 33 ملزمان پہلے سے گرفتار تھے، ملزمان کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
عدالت نے 33 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جبکہ دو نئے گرفتار ملزمان کو 23 نومبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے ملزمان کو چوبیس نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیش مکمل کرکے چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔