خیبرپختونخواحکومت نے عمران خان کی جانب سے صوبے میں سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال کو قانونی تحفظ دے دیا۔
صوبائی حکومت نے نیب کیس سے بچنے کے لیے قانونی مسودہ تیار کرتے ہوئے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے بل میں مزید ترامیم کردیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظورہونے والے بل کے مسودہ میں بتایا گیا ہے یکم نومبر 2008 سے لیکر اب تک سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال کی پوچھ گچھ نہیں کی جاسکے گی۔
مسودے کے مطابق 14سال کے دوران ہیلی کاپٹرمیں سفرکرنے والے شخص سے بھی پوچھ گچھ نہیں کی جاسکے گی۔
سرکاری ہیلی کاپٹر کوکرایے پر ذاتی مقاصد کےلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ذاتی مقاصد کے استعمال کےلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اجازت لینی ہوگی۔
بل میں کی جانے والی ترامیم کے مطابق وزیراعلیٰ کے علاوہ وزیر، مشیر ، معاون خصوصی یا سرکاری اہلکارکو بھی ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
ہیلی کاپٹر کے استعمال کے لیے وزراء کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل میں بھی ترامیم کر دی گئیں۔