اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سینیٹراعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
سینیٹراعظم سواتی متنازعہ ٹوئٹ کیس میں مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔
سینئرسول جج محمد شبیر کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت ڈیوٹی جج رانا مجاہد رحیم نے کی۔
عدالت نے ملزم کی حاضری لگاتے ہوئے سماعت 30 نومبرتک ملتوی کردی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ملک میں انصاف ابتک خاموش ہے، قانون کی بالادستی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ظلم کے نظام میں خاموش نہیں رہ سکتے۔