مسجد حرام میں آنے والے عمرہ زائرین اور نمازیوں کے لیے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے بارش کی صورت میں ”سات رہ نما ہدایات“ جاری کی گئی ہیں۔
ان ہدایات کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہےکہ بارش میں مسجد حرام میں زائرین کی عبادت میں کوئی خلل نہ آئے اور تمام زائرین سکون اور اطمینان کے ساتھ عبادت کرسکیں۔
رپورٹ کے مطابق بارش کی حالت میں مسجد حرام میں زائرین کے لیے جو ہدایات جاری کی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ وہ سلائیڈوں اور ڈھلوانوں پرچلنے سے گریز کریں۔
بارش کی حالت میں چلتے ہوئےپلاسٹک کے اینٹی سلپ واکرز ضرور استعمال کریں۔
بارش ہونے پر کھلی جگہوں سے دور رہیں۔
بچوں کو پانی کے تالابوں، یا بارش کی براہ راست نمائش سے بچانے کے لیے احتیاط برتنے کی سفارش کی گئی۔
صفائی، جراثیم کشی اورفرش کو خشک کرنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
بارش کی صورت میں کسی بھی حوالے سےشکایت یا اطلاع کے لیے ہیلپ لائن ”1966“ پراطلاع دی جا سکتی ہے۔
ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ زائرین اور نمازی بارش کے دوران موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دعا اور استغفار پر توجہ دیں۔