کاروباری ہفتے کے آغاز ہوتے ہی امریکی ڈالر نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے روپے کو مزید بے قدر کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں 5 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 221 روپے 69 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر کے نرخ میں صرف دو پیسے کی کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.85 روپے ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے 64 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔