پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کنٹینر سمیت شاہ محمود قریشی کی قیادت میں کھاریاں پہنچ گیا۔
کھاریاں کے آزادی چوک پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی کیلئے چار ہزار کے قریب اہلکار تعیبنات کئے گئے۔
سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے جلسہ گاہ کے باہر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء سے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا لانگ مارچ سے خطاب، ترکیہ دھماکے پر اظہارِ افسوس
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ انشا اللہ ہمارا لانگ مارچ اپنے تمام مقاصد حاصل کرے گا، جمہوری اقدار سے ناواقف پی ڈی ایم کے سیاسی بونے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، تحریک انصاف نے کھاریاں کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع اکٹھا کیا۔
تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل منڈی بہاؤ الدین پہنچے گا۔
اسد عمر کا قافلہ ضلع فیصل آباد کے مختلف تحصیلوں جڑانوالہ ، تاندلیانوالہ اور سمندری سے ہوتا ہوا اندرون شہر میں داخل ہوگا۔
لانگ مارچ جڑانوالہ روڈ سے ضلع کونسل چوک کے بعد گھنٹہ گھر چوک پہنچے گا، جہاں عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
جس کے بعد قافلہ چنیوٹ اور سرگودھا ضلع کیلئے روانہ ہوگا، مارچ کی قیادت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر، فرخ حبیب اور ارکان پارلیمنٹ کریں گے۔
جبکہ لانگ مارچ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جس میں تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔