بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے روک لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رُخ خان کے سامان میں 18 لاکھ سے زائد کی قیمتی گھڑیاں تھیں جس کیلئے انہیں 6 لاکھ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی تھی، جس کے باعث انہیں کسٹم حکام نے روکا ہے ۔
اداکار شاہ رخ خان کو مبینہ طور پر گزشتہ رات ممبئی ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹم نے ان ے سامان میں کچھ مہنگی گھڑیاں ملنے پر انہیں ایئر پورٹ سے باہر جانے سے روک دیا۔
بالی ووڈ سٹار شارجہ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے اور نجی جیٹ سے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر اترے تھے، جب شاہ رخ خان اور ان کے مینیجر کو گھڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنےاور رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔
تاہم ان کے محافظ سمیت ان کے وفد کے کچھ ارکان کو پوچھ گچھ کے لیے رات بھر حراست میں رکھا گیا اور صبح جانے کی اجازت دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت دینے سے پہلے کنگ خان کو ان مہنگی گھڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 6.83 لاکھ روپے ادا کرنے تھے۔