صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ارشد شریف نے اپنی جان کے خطرے کا مجھے خط لکھا تھا اور یہ خط میں نے وزیر اعظم کو بھی بھیجا تھا، یہ ہمارا فیلیئر (ناکامی) ہے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خبریں ہیں ارشد شریف پر تشدد بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تعیناتی پر آئین مشاورت کی اجازت نہیں دیتا، صدر مملکت
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے ٹارگٹ کر کے مارا، ڈی جی ایف آئی اے
ارشد شریف قتل کی تحقیقات اقوامِ متحدہ سے ہونی چاہئیں؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بے نظیر، لیاقت علی خان، ضیاء الحق کی تو تحقیقات ہو نہ سکیں، ملک میں جو سانحات ہوئے اس کا تو کچھ کر نہیں سکے، ملک سے باہر جو ہوا اس پر اپنے اطمینان کے لئے کوشش ہی کرسکتا ہوں۔