Aaj Logo

شائع 12 نومبر 2022 01:53pm

جھنگ: پی ٹی آئی جلسہ گاہ کے اطراف تمام راستے سیل

پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے اطراف تمام راستے سیل کر دیئے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر جھنگ میں آج شام چار بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کے خطاب کیلئے چرچی گراؤنڈ میں جلسہ گاہ بنائی گئی ہے۔

جلسہ گاہ کے اطراف تمام تر راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے، مین شاہراہ بند ہونے کی وجہسے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب اسد عمر کی قیادت میں دربار سلطان باہو سے پی ٹی آئی کی ریلی روانہ ہوگئی۔

عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے چرچ گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

Read Comments