Aaj Logo

شائع 12 نومبر 2022 08:55am

اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، ملزمان سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور رینجرز نے کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور کے رہائشی ملزم سے ایک کلو 650 گرام ہیروئن، 750 گرام آئس اور 3 کلو مشکوک کیمیائی مواد برآمد کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کُرم کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 113 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیئے گئے۔

رنگ روڈ پشاور پر افغان باشندے سے 144 کلو گرام چرس برآمد کیا گیا ہے، برآمدہ چرس پشاور سے پنجاب اسمگل کی جارہی تھی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Read Comments