Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 نومبر 2022 01:54pm

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم: مری روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا

مری روڈ شمس آباد پر تحریک انصاف نے آج چوتھے روز احتجاج اختتام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مظاہرین کے منشتر ہونے کے بعد ہی مری روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مری روڈ سمیت مختلف مقامات پر مرکزی شاہرائیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے آج تیسرے روزبھی بند ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہونے والا احتجاج آج چوتھے روز میں داخل ہوگیا اور سڑکوں کی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

احتجاج کے باعث راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ اسلام آباد کی یونیورسٹیوں میں نظام تعلیم معطل ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کو بند کرنے پر ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ایکشن لیا گیا ہے، بذریعہ وزارت تعلیم تمام متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

خط میں کہا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ زمینی حقائق جانے بغیر سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تعلیم کا سلسلہ مت روکا جائے۔

Read Comments