Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 نومبر 2022 12:21pm

پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، سینیٹ سیکرٹریٹ نے مصطفی نواز کھوکھر کی سینیٹ سے نشست خالی قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کرایا، جس کی تصویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

استعفے کے متن میں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں،میرے سیاسی مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا ہوں، میں اپنی آزادی کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ میں نے آج اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر جمع کرایا ہے، پارٹی کے مثبت ردعمل اورحمایت پر شکر گزار ہوں، یہ میرے تصور سے بھی باہر تھا۔

مصطفی نواز کھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتحب ہوئے تھے۔

دوسری جانب سینیٹ سیکرٹریٹ نے مصطفی نواز کھوکھر کی سینیٹ سے نشست خالی قراردے دی۔

Read Comments