بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ ماؤں کا لڑکیوں کے وزن کے متعلق رویہ حساس ہوتا ہے، کیونکہ لوگ لڑکیوں کے وزن پر تنقید کرتے ہیں۔
سوناکشی سنہا حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ والدہ نے بچپ سے اکثر وزن کم کرنے کا کہا لیکن میں نے ایک نافرمان اولاد کی طرح ہمیشہ اس کے برعکس عمل کیا۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ بار بار وزن کم کرنے کا کہنے پر ایک طرح سے میں باغی بن گئی کہ وزن کم نہیں کرنا، پھر جس دن میری والدہ نے وزن کم کرنے کا کہنا ہی چھوڑ دیا ، میں خود حساس ہوگئی۔
سوناکشی سنہا نے کہا کہ لوگوں کو بھی چاہئے کہ خوبصورتی کے معیارات کو بدلیں، اگر کسی لڑکی کا وزن زیادہ ہو تو اس کا مذاق نہ اڑائیں، نہ ہی طنزیہ جملے کسیں، یہ سلسلہ بند کردیں۔
یاد رہے کہ سوناکشی سنہا جلد فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں نظر آئیں گی جس میں ان کے ساتھ ہما قریشی اور ظہیر اقبال نے بھی مرکزی کردار ادا کیا۔