دی کراؤن 5 کے ورلڈ پریمیئر میں ڈومیک ویسٹ، جوناتھن پیرس اور الزبتھ ڈیبیکی سمیت اداکار ہمایوں سعید نے بھی شرکت کی۔
دی کراؤن سیزن 5 کا بہت انتظار کیا جارہا تھا، ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد اس سیزن کا انتظار مزید شدت سے کیےجانے لگا کیونکہ اس سیزن میں شاہی خاندان کے بہت سے رازوں سے پردہ اٹھایا جائے گا۔
دی کراؤن سیزن 5 آج 9 نومبر سے آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس پر ریلیز کی جا رہی ہے۔
دی کراؤن سیزن 5 میں ڈاکٹر حسنات کا کردار ہمایوں سعید نے ادا کیا ہے، لندن میں ہونے والے پریمیئر میں ہمایوں سعید نے بھی شرکت کی ۔
پریمیئر کے ریڈ کارپٹ پر لی گئی تصاویر پر ہمایوں سعید نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس کے لیے تیار کیے جانے والے دی کراؤن کے سیزن 5 میں شاہی خاندان کی نوے کی دہائی کے واقعات اورشاہی خاندان کی زندگی کے مخلتف لمحات کی منظر کشی کی گئی ہے۔
ہمایوں سعید اس سریز میں شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی الزبتھ ڈیبیکی کے مقابل ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
ڈاکٹر حسنات خان لیڈی ڈیانا کی زندگی میں وہ آدمی تھے جن سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان پر لیڈی ڈیانا فدا تھیں۔
لیڈی ڈیانا اور ڈکٹر حسنات کے درمیان تعلق 1995 سے 1997 تک برقرار رہا، یہاں تک کہ لیڈی ڈیانا نے پاکستان کے دورے کے دوران ڈاکٹر حسنات کے والدین سے بھی ملاقات کی۔
یاد رہے شو کے نئے سیزن میں 1990 اور 2000 کی دہائیوں کے دوران شاہی خاندان کے افراد کی زندگی دکھائی جائے گی۔
یاد رہے کہ سیریز کا چوتھا سیزن گزشتہ برس نومبر میں ریلیز کیا گیا تھا، مذکورہ سیریز کا پہلا سیزن 2016 میں جاری کیا گیا تھا، پہلے سیزن میں 1947 سے 1955 کے شاہی خاندان کا دور دکھایا گیا تھا۔
دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کہانی 1956 سے 1964 کے عرصے کے دوران گھومتی ہے۔
تیسرا سیزن نومبر 2019 میں ریلیز ہوا اور اس میں 1964 سے 1977 کا دور دکھایا گیا تھا۔
سیریز کا چوتھا سیزن نومبر 2020 میں ریلیز ہوا، جس میں 1977 سے لے کر 1986 یا 1988 تک کا دور دکھایا گیا۔