Aaj Logo

شائع 09 نومبر 2022 06:45pm

دنیا جونا گڑھ پر بھارت کا قبضہ ختم کرائے، نواب جہانگیر خان جی

جونا گڑھ کے نواب جہانگیرخان جی اور دیوان آف جونا گڑھ سلطان احمد علی کا کہنا ہے کہ جونا گڑھ کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرنے پر ریاست کے شکر گزار ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر سے اپیل ہے کہ جونا گڑھ پر بھارت کا قبضہ ختم کرائیں۔

نواب جہانگیرخان جی نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آج کے دن بھارت نے ریاست جونا گڑھ پر غیرقانونی قبضہ کیا، ہم نے پاکستان سے الحاق کیا تو بھارت نے فوج کشی کرکے قبضہ کرلیا، جونا گڑھ امیر ترین ریاست تھی، جونا گڑھ ہاؤس میں جونا گڑھ سیکریٹریٹ قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے اپیل ہے کہ جونا گڑھ کا قبضہ ختم کرائیں، خوشی ہے پاکستان نے اپنے نقشے میں جونا گڑھ کو شامل کیا، جونا گڑھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا اور آج بھی ہے، دنیا بھر سے اپیل ہے کہ جونا گڑھ سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم کرائیں۔

دیوان آف جونا گڑھ سلطان احمد علی نے کہا کہ پاکستان میں بیس لاکھ افراد کا تعلق جونا گڑھ سے ہے، چاہتے ہیں پاکستان کی معیشت ترقی کرے۔

Read Comments