برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پر انڈے پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
بدھ کے روز شمالی انگلینڈ میں ایک دورے پر موجود بادشاہ اور ان کی اہلیہ پر نامعلوم شخص نے انڈے پھینکنے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر جاری فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار انڈے برطانوی بادشاہ اور ان کی اہلیہ کے پاس سے اڑتے ہوئے زمین پر گرے۔
لیکن بادشاہ اس واقعے سے بے نیاز دکھائی دئیے اور دورے کو کو جاری رکھا۔
ایک شخص کو ”یہ ملک غلاموں کے خون سے بنایا گیا ہے“ اور ”میرے بادشاہ نہیں“ کے نعرے لگاتے ہوئے سنا گیا۔ جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ستمبر میں تخت پر آنے والے چارلس شمالی انگلینڈ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
الزبتھ کی شاہی کار پر 2022 میں بھی انڈے پھینکے گئے تھے جب وہ وسطی انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم گئی تھیں اور 1995 میں وسطی ڈبلن میں واک آؤٹ کے دوران برطانوی مخالف مظاہرین نے چارلس پر انڈے پھینکے تھے۔