وزیراعظم شہبازشریف مصر کا دورہ مکمل کرکے لندن روانہ گئے۔
ذرائع کے مطابق لندن میں وزیراعظم کی مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ملاقات ہوگی، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
شہبازشریف ملاقات میں پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ اور دیگر ملکی سیاسی و سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نجی دورے پر لندن روانہ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کے لئے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے تھے۔
جہاں انہوں نے پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر معمولی بارشوں کے باعث طغیانی سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 8 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں اور 3 ہزار کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔