Aaj Logo

شائع 09 نومبر 2022 09:13am

چین میں لاک ڈاؤن کے باجود کورونا کیسز میں اضافہ

چینی شہری سڑک پر سائکل پر سفر کرتے ہوئے، تصویر: بی بی سی

چین میں لاک ڈاؤن کے باجود کورونا کیسز6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

چین سے ہی سر اٹھانے والے وائرس کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا جبکہ چین میں مئی کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ کورونا کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔

چینی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار600 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نصف کورونا کیسز مینوفیکچرنگ مرکز گوانگ ڈونگ صوبے میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ چین کے شہر ژینگزو میں دنیا کی سب سے بڑی آئی فون فیکٹری کورونا پابندیوں کی زد میں ہے۔

Read Comments