بین الاقوامی صرافہ میں کمی کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 52 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 428 اضافے سے ایک لاکھ 30 ہزار 572 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1672 ڈالرز پر آگیا ہے۔