پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کا سفرآسان نہیں رہا، گرین شرٹس کس طرح سیمی فائنل میں پہنچی۔
آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12مرحلے میں پاکستان کی پرفارمنس ملی جلی رہی۔
پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت سےناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ دوسرے میچ میں آسان حریف زمبابوے سے ایک رن سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔
دومیچزمیں ناکامی کے بعد گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی اگرمگرکاشکارہوئی، اس کے بعد قومی ٹیم نے باؤنس بیک کیا۔
قومی ٹیم نے پہلے نیدرلینڈز کوپچھاڑ کرایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی، اس کے بعد پھرمضبوط حریف جنوبی افریقا کو 33رنزسے زیرکرکے سیمی فائنل کھیلنےکی امیدیں برقراررکھیں۔
نیدرلینڈز کی ٹیم کی مہربانی کی بدولت سارے اگرمگرختم ہوئے مگر پاکستان نے آخری میچ میں بنگال ٹائیگرز کو دبوچ کرسیمی فائنل میں قدم رکھ دیے۔