Aaj Logo

شائع 08 نومبر 2022 01:53pm

مصطفیٰ کمال نے پارٹی رکنیت نماز کی پابندی سے مشروط کردی

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کارکنوں کو تنبیہہ کی ہے کہ اگرکوئی ذمہ دار یا کارکن نماز کی پابندی نہیں کرے گا تو وہ پارٹی کا حصّہ نہیں رہے گا۔

پارٹی کے تربیتی اجتماع سے ویڈیو آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پرشیئرکی گئی ہے جس میں مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ، “ میرے ساتھیوں مجھے تمہاری بات پریقین نہیں ہے، تم میری بات نہ ماننے والوں میں سے ہوزیادہ تر“۔

سننے والوں سے اپنی بات منوانے پرزوردینے والے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جتنے مجمع سے بات کی تھے اسے ماننا چاہیے تھا، مجھے موت یاد ہے، مجھے کامیاب ہونا ہے، رُسوا نہیں ہونا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے موت یاد ہے جس کے بعد رب کے سامنے پیش ہونا ہے۔ وہاں مجھ سے سوال ہوگا کہ، “ توگھنٹہ گھنٹہ تقریرکرتا تھا، سب کچھ میں نے دیا تھا، بیماروں کو شفا میں دیتا تھا، رزق دیتا تھا لیکن تونے ایک دفعہ بھی کسی کو نمازکے لئے نہیں کہا،میں رب کے سامنے کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے رب کے احکامات کے لئے سیاست کی، اس کی رضا کے لئے سیاست کی“ ۔

مصطفیٰ کمال نے ہدایت کی کہ میرے پاس کسی کو پارٹی میں شمولیت کے لیے لاتے ہوتو اس سے پوچھو کہ وہ نماز پڑھتا ہے یا نہیں، آج سےمیری پارٹی کا فیصلہ ہے کہ کوئی بھی کارکن پارٹی میں رہنا چاہتا ہے لیکن اگروہ پانچ وقت کی نمازنہیں پڑھ سکتا تووہ رکن نہیں رہ سکتا۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے واضح کیا کہ اگرسارا مجمع اٹھ کرکہے کہ یہ مشکل ہے تو وہ چلا جائے، مجھے رتی برابربھی پروا نہیں۔

Read Comments