امریکی ایوان نمائندگان کی 435 اور امریکی سینیٹ کی ایک تہائی نشستوں کے وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔
حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی اور اپوزیشن جماعت ریپبلیکن پارٹی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ بھر پور ہے۔
صدر بائیڈن کے دور حکومت میں مہنگائی کی وجہ سے ریپبلیکن امیدوار جیت کے دعوے دار ہیں۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں کو الیکشن ہارنے کی بجائے ریپبلیکن پارٹی کے ہاتھوں جمہوری روایات کے پامال ہونے کا خدشہ ہے۔
تجزیہ کار بھی آج کے الیکشن کے نتائج سے ممکنہ ڈیڈلاک دیکھ رہے ہیں۔
ووٹ ڈالنے کا عمل امریکی وقت کے مطابق 6:30 بجے سے شام 7:30 تک جاری رہے گا۔