بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی ایک بار یاداشت چلی گئی تھی۔
اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا کہ 2019 میں میری اور سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ ریلیز ہوئی تھی اس فلم کی شوٹنگ کے دوران میرے ساتھ ایک حادثہ ہوا اوراسکے نتیجے میں میری یاداشت چلی گئی تھی۔
مجھے اپنی یاداشت بحال کرنے کےلئے باقاعدہ علاج کروانا پڑا چھ ماہ کے مسلسل علاج کے بعد میری یاداشت مکمل طورپر بحال ہوئی تھی۔
حادثہ کیسے پیش آیا اس پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہاکہ میرے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق مجھے جمناسٹک کرنا تھا اور میں کرتب دکھا رہی تھی اسی دوران میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو میں گر گئی اور مجھے زبردست چوٹیں آئیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں تب سے بہت زیادہ محتاط ہوں اور جب میری شوٹنگ نہ ہو میں خود کو مصروف رکھتی ہوں، وہ ایک بھیانک تجربہ تھا جسے میںیاد بھی نہیں کرنا چاہتی تھی۔