کاروابری ہفتے کے آغاز ہوتے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں 26 پیسے کمی کے بعد ڈالر 221 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
گزشہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 57 پیسے کی کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.75 روپے ہے۔
اس سے قبل جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے 94 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔