Aaj Logo

شائع 07 نومبر 2022 10:08am

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا

ملک کے بالائی علاقوں میں ہونے والی برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے جبکہ کئی مقامات پر برفباری کے باعث سڑکیں بند ہوگئیں ہیں۔

خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے فلک پوش پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔

بالاکوٹ برفباری

بالاکوٹ و گردونواح میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر برفباری کے باعث بابو سر ٹاپ، ناران ، جھیل سیف الملوک اور ملحقہ مقامات پر8 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ برفباری کے سبب شاہراہ کاغان ناران سے آگے ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔

مزید پڑھیں: شاہراہ کاغان کو برفباری کے باعث ناران سے آگے بند کردیا

آزاد کشمیر برفباری

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، مکڑا پہاڑ، پیر چناسی، جہلم ویلی، وادی لیپہ اور وادی نیلم کی پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔

گلگت بلتستان برفباری

گلگت بلتستان میں بھی برف باری سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے گرنے سے عوام کو ایندھن کے حصول میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

Read Comments