پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سے آج متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید، ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد، بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد ال خلیفہ اور قطر کے امیر محمد بن ثانی نے فون پر رابطہ کیا اور عمران خان کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، مذکورہ سربراہان نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جمہوریت میں ایسے واقعات کی کوئی جگہ نہیں
انہوں نے لکھا کہ اس کے علاوہ سعودیہ، یورپی یونین، امریکا، برطانیہ نے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی۔
گزشتہ روز کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی مذمت کی گئی تھی۔