Aaj Logo

شائع 05 نومبر 2022 12:09pm

عمران خان قومی سلامتی کی ریڈ لائن کراس کر رہے ہیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان قومی سلامتی کی ریڈ لائن کراس کر رہے ہیں، عمران خان مسلسل نفرت انگیز سیاسی بیانیہ دے رہے ہیں۔

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان مخالفین کیخلاف بدترین زبان استعمال کرتے ہیں، وہ عوام کے جذبات سے کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کو فروغ دیں گے تو انتہاپسندی بڑھے گی، عمران خان ملک دشمنوں کا کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے کا مطلب الزام لگانا نہیں ہے،ہمیں اختلاف احترام کے ساتھ کرنا سیکھنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چار سال قبل مجھ پر بھی حملہ کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے حملے کو عوامی جذبات قرار دیا تھا۔

Read Comments