Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 نومبر 2022 02:49pm

دوست مزاری کی درخواست ضمانت پراینٹی کرپشن کو نوٹس جاری

لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی درخواست ضمانت پر محکمہ اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن کورٹ لاہور کے جج خالد محمود بھٹی نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوست محمد مزاری کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا کہ اینٹی کرپشن نے سیاسی بنیادوں پر سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری پر مقدمہ درج کیا۔

دوست محمد مزاری اس الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش نہیں ہونی، ایسی صورت میں جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ دوست محمد مزاری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن کو سات نومبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Read Comments