عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.04 ڈالر فی بیرل اضافہ ہونے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 92.61 ڈالر ہوگئی ہے۔
برطانوی خام تیل 4.12 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی بیرل 98.57 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
اس سے قبل امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 1.63 ڈالر فی بیرل اضافہ ہونے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 90 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔
برطانوی خام تیل 1.50 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی بیرل 96.16 ڈالر ہوگیا تھا۔