عالمی منڈی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 429 اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 887 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی بازار میں 34 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 1650 ڈالرز پر آگیا ہے۔