ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں 3 پیسے کی کمی بعد ڈالر 221 روپے 92 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 57 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.85 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی