Aaj Logo

شائع 04 نومبر 2022 12:46pm

شاہد آفریدی کو بچے کے پیٹ پر آٹوگراف دینا مہنگا پڑا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرخاصی وائرل ہے جس میں وہ فربہ بچے کو اس کے پیٹ پرآٹوگراف دے رہے ہیں۔

ویڈیو کسی تقریب میں بنائی گئی جہاں آفریدی دیگرافراد کے ہمراہ کھانے کی میز پر موجود ہیں، اسی دوران ایک بچہ اپنی ٹی شرٹ اتارے ان کے پاس آکرآٹوگراف مانگتا ہے۔

فربہ مائل بچے کو بنا شرٹ کے دیکھ کرآفریدی کی حس مزاح پھڑکی یا انہیں شرارت سوجھی کہ انہوں نے بچے کے پیٹ کو ٹھونک بجاکر کہا، اس بچے کے پیٹ میں کے ایف سی ہے، برگرہیں، پیزا ہے۔ میں پیٹ پرآٹوگراف دوں گا۔

کرکٹرساتھ ہی بچے کو متحرک کرنے کیلئے کہتے ہیں کہ تم نے کرکٹ کھیلنی ہے یا پہلوانی کرنی ہے، پیٹ کم کرنا پڑے گا۔ دستخظ کے بعد آفریدی کہتے ہیں کہ تمہارا پیٹ کم ہوگا تو سائن بھی چھوٹا ہو جائے گا ۔

اسی دوران پس منطرسے خاتون کی آواز آتی ہے کہ اب کب تک نہیں نہاؤ گے جس پرسبھی ہنستے ہیں۔

تاہم اسی دوران آفریدی بچے کے ہاتھ میں پکڑی شرٹ پربھی آٹوگراف دے کر اس کی خواہش پوری کردیتے ہیں۔

شرٹ پراسد عباس لکھا دے کر آفریدی بچے سے اس کے نام سے متعلق بھی استفسار کرتے ہیں۔

جہاں بیشتر سوشل میڈیا صارفین آفریدی کی حس مزاح سے محظوظ ہوئے وہیں بیشترنے اسے جسمانی ساخت کو نشانہ بنانے پر باڈی شیمنگ قرار دیتے ہوئے شاہد آفریدی پرتنقید بھی کی۔

Read Comments