پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے حقیقی آزادی مارچ پر حملے کو ٹارگٹڈ قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے وزیرداخلہ رانا ثناء کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان بھی کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہاکہ رانا ثناء عمران خان کے خلاف ایسی باتیں کرتے تھے، وزیر آباد کے آس پاس فائرنگ یا پتھراؤ کی رپورٹس تھیں ۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ۔
سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بہت ہی خطرناک کھیل کھیلا گیا ہے، عمران خان کی مقبولیت سے خائف قوتوں نے حملہ کرایا ۔
شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ آج ہماری ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش کی گئی، حقیقی آزادی مارچ ہر صورت جاری رہے گا۔
فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ یاد رکھیں عمران خان کی جان 22کروڑ عوام کی جان ہے، اس جان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار اپنی خیر منائیں ۔
فیاض الحسن چوہان، مراد سعید اور حماد اظہر نے بھی عمران خان پر حملے پر شدید ردعمل دیا اورامپورٹڈ حکومت کےخاتمےتک مارچ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔