عمران خان پرقاتلانہ حملے کے واقعے پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا۔
صوبے بھر کی عدالتوں میں وکلاء آج پیش نہیں ہوں گے جبکہ بار کونسل نے مارچ پر فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ سیکیورٹی انتظامات پرسوالیہ نشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ پر فائرنگ سے عمران خان سمیت 14 افراد زخمی ہوئے، ایک جاں بحق
واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیرآباد سے گزرتے ہوئے اللہ ہو چوک کے مقام پر پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر پرفائرنگ کی گئی تھی۔
جس کے نتیجے میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی رہنماؤں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔