پنجاب اسمبلی میں عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کے دوران 3 افراد کی ہلاک کے خلاف قرارداد جمع کروا دی گئی۔
مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی جانے والی اس قرارداد کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کے آزادی مارچ میں اب تک 3 افراد جان سے جا چکے ہیں جن میں خاتون صحافی صدف نعیم،ت پی ٹی آئی کارکن اور ایک نوجوان شامل ہے۔
قراردادا میں کہا گیا ہے ان تینوں افراد کے جاں بحق ہونے کا موجب عمران خان کا کنٹینر ہے،عمران خان کا لانگ مارچ حقیقت میں خونی مارچ میں تبدیل ہوچکا ہے۔
سعدیہ تیمور کی جانب سے یہ نقطہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے خاتون صحافی کی فیملی کومالی امداد دی گئی لیکن دیگر دونوںکے اہل خانہ کی تاحال کوئی مدد نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیے:حقیقی آزادی مارچ : 6 روز کے اندر 5 افراد جان کی بازی ہار گئے
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمران خان کے مارچ میں 3 افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیں۔