ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی رجحان جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک 52 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر 221 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 54 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.75 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے 43 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔