محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے موسم سرما کی پہلا بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ 04 نومبرسے ملک میں داخل ہوگا جن کا اثر07 نومبر تک جاری رہے گا اور ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان اورآزاد کمشیرمیں 4 نومبرسے بارش کا سلسلہ شروع ہوگا، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اورایبٹ آباد بھی زد میں آئیں گے۔
دوسری جانب 5 نومبر سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، چکوال، جہلم ، گوجرانوالہ اورلاہور میں بادل برسیں گے جبکہ گجرات، شیخوپورہ ،میانوالی، خوشاب اورسر گودھا میں جل تھل ہوگا ساتھ ہی چند مقامات پرژالہ باری کا امکان بھی ہے۔
اس کے علاوہ 7 نومبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی، سکھر، جیکب آباد میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔