لاہورمیں آلودگی اور گردوغبار کے بادل چھائے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں بھی اسموگ میں کمی نہ لاسکیں۔
لاہوردنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 288 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ آج دوسرے نمبر پر ہے۔
شہرمیں ائیر کوالٹی انڈیکس کبھی کم تو کبھی زیادہ ہوجاتا ہےاور کام کاج کیلئے گھروں سے باہر نکلنے والے اسموگ سے بے حد پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی اسموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
جس دوران تین انڈسٹریل یونٹس سیل، ایک یونٹ کے مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اور چھ یونٹ مالکان کو جرمانے عائد کئے ہیں۔