امریکا میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
امریکی فیڈرل ریزور نے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے شرح سود میں 0.75 فیصد اضافہ کردیا۔
چیئرمین امریکی فیڈرل ریزور جیرول پاول کا کہنا ہے شرح سود بڑھنے سے کاروبار کے لیے قرضے مزید مہنگے ہو جائیں گے۔
مہنگائی کی شرح دو فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ مہنگائی کی شرح میں کمی تک شرح سود میں اضافہ جاری رہے گا۔