Aaj Logo

شائع 02 نومبر 2022 07:59pm

وہ کامیاب فلمیں جنہیں شاہ رخ خان نے رد کردیا تھا

اپنے کیریئر میں کئی ہٹ، سپر ہٹ اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے کنگ خان آج اپنی 57ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

سن 1992 میں فلم دیوانہ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں ڈیبیو دینے والے شاہ رُخ خان کو بالی ووڈ نگری میں 3 دہائیاں ہو چکی ہیں جبکہ ان 30 سالوں میں انہوں نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں خوب نام کمایا ہے۔

لیکن گزشتہ چند سالوں میں شاہ رخ خان کی فلمیں خاطر خواہ بزنس نہیں کرپائیں جس کے باعث کنگ خان کو ایک لمبا وقفہ لینا پڑ رہا ہے جبکہ ایسی کئی کامیاب فلمیں ہیں جس میں شاہ رخ خان نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور پھر اسی فلم میں کام کرنے والے دوسرے اداکار کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔

ایک تھا ٹائیگر

سلمان خان کے پیچھے ڈائریکٹرز کی دوڑیں لگتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں ’ٹائیگر‘ کے ہدایت کار کا پہلا چناؤ شاہ رُخ خان تھے مگر انہوں نے مصروفیت کی وجہ سے کام کی رضا مندی ظاہر نہیں کی تھی۔

مُنا بھائی ایم بی بی ایس

اس فلم میں سنجے دت کے کردار کی شاہ رُخ خان کو پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد سنجے دت کا انتخاب کیا گیا۔

3 ایڈیٹس

اسی طرح مقبول ترین فلم 3 ایڈیٹس میں عامر خان سے پہلے راج کمار نے ہیرانی نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا تھا لیکن وقت نہ ہونے کے باعث شاہ رخ خان نے یہ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

لگان

اسی طرح عامر خان کو کیریئر کی بلندیوں پہ پہنچا دینے والی فلم ’لگان‘ کیلئے بھی ہدایت کار نے شاہ رُخ خان کو آفر کی تھی جو انہوں نے ٹھکرادی تھی۔

کہو نہ پیار ہے

ہدایت کار راکیش روشن نے فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کی پیشکش شاہ رخ خان کو کی تھی لیکن شاہ رخ نے یہ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد راکیش نے اس فلم کے لیے اپنے بیٹے ہریتھک روشن کا انتخاب کیا۔

فلم سلم ڈاگ ملینئر

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سلم ڈاگ ملینئر پہلے شاہ رخ خان کو آفر ہوئی تھی لیکن ان کے انکار پر یہ کردار انیل کپور کے حصے میں آیا۔

Read Comments