معروف کورین پاپ بینڈ کا گلوکار لی جیہان بھی ہیلووین پارٹی میں بھگدڑ مچنے کے نیتجے میں ہلاک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ گلوکار لی جیہان گزشتہ دنوں ایٹاون میں ہیلووین پارٹی کے دوران مچنے والی بھگدڑ میں جان کی بازی ہار گیا۔
جنوبی کوریا میں عالمی وبا کرونا وائرس کی پابندیوں کے باعث تین سال بعد یہ ہیلووین تہوار منایا جا رہا تھا جس کی وجہ سے شرکاء میں جوش و خروش بھی زیادہ تھا۔
واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ تقریب کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک تنگ گلی میں لوگوں کی بڑی تعداد کی بھگڈر مچی جس سے ابتک 153 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
یاد رہے کہ لی جیہان 2017 میں گانے کے مقابلے کے ریئلٹی شو میں حصہ لینے کے بعد سے مقبول ہوا، جبکہ 2019 میں ڈرامے کے زریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔