پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 51 ہزار 550 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 386 اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 930 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دو ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس سونا 1655 ڈالرز پر آگیا ہے۔