کینیا کی پبلک پراسیکیوشن کے ڈائریکٹر ”او ڈی پی پی“ نور دین محمد حاجی نے ارشد شریف قتل کیس میں قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
کینیائی صحافی برائن اوبویا نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اطلاع دی کہ ڈائریکٹر او ڈی پی پی کا کہنا ہے ”ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ارشد شریف کی موت پر قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنایا جائے گا۔“
ڈائریکٹر نور دین محمد حاجی نے کہا کہ ان کے دفتر کی جانب سے قانون کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔
پاکستان کے مرحوم سینئیر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تفتیش پر کینیائی حکام کی جانب سے لاپرواہی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ہی نہیں کینیا کے اپنے صحافی ارشد شریف کے قتل پر کئی سوالات اٹھا چکے ہیں۔