پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دنیا کے نمبر ون بلے باز نہ رہے، ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل ناکامی کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد محمد رضوان دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ پہلی پوزیشن پر بھارت کے سوریا کمار یادیو نے قبضہ جمالیا۔
آئی سی سی مینز ٹی20 رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار 863 پوائنٹس کے ساتھ پہلےنمبر پر موجود ہیں ،اس کے علاوہ محمد رضوان 7 ریٹنگ پوائنٹس کمی کے بعد 842 کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 792 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 780 پوائٹنس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ویرات کوہلی 638 پوائنٹس کے ہمراہ 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
بالرز کی رینکنگ میں افغان اسپنر راشد خان پہلے، وینندو ہسرنگا دوسرے، تبریز شمسی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، مجیب الرحمان پانچویں، سیم کرن چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کا کوئی بالر ٹاپ 10 میں موجود نہیں البتہ 17 ویں نمبر پر حارث رؤف براجمان ہیں۔